مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے زمینی دستوں کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی نے کہا ہے کہ ایران نے شمال مغربی علاقے میں مکمل انٹیلیجنس برتری حاصل کر لی ہے اور دشمن کو کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے باز رہنا چاہیے۔
پریس ٹی وی کے مطابق بریگیڈیئر جنرل محمد کرمی نے شمال مغربی ایران کے دورے کے دوران کہا کہ حمزہ سید الشہداء بیس کے زیر کمان تعینات افواج ہر قسم کی دشمنانہ مہم جوئی اور دہشت گرد گروہوں کی کسی بھی غلط اندازے پر مبنی کارروائی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی افواج نے برسوں تک ملکی سرحدوں کے دفاع کے دوران قیمتی تجربہ حاصل کیا ہے، جبکہ ایمان، جدید ٹیکنالوجی اور سائنسی صلاحیتوں کے امتزاج نے ان کی دفاعی تیاریوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔
بریگیڈیئر جنرل کرمی نے خبردار کیا کہ اگر بدخواہ عناصر یا ان کے حمایت یافتہ گروہ کسی جارحیت کی کوشش کریں تو ایرانی افواج اس سرزمین کو ان کے لیے اجتماعی قبرستان میں تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
آپ کا تبصرہ